نئی دہلی، 29 ستمبر(ایس او نیوز؍آئی ایس این انڈیا )انڈرورڈ ڈان داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکرکو جبرا وصولی اور بھتہ خوری کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ تھانے اینٹی ایکسٹارشن سیل نے آپریشن کیا ہے ۔ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ پردیپ شرماجو تنازع میں معروف ہیں ممبئی کے ناگارا علاقے سے اقبال کاسکرکو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اقبال پر اپنے بھائی کے نام کااستعمال کا الزام تھا۔ تھانے ،الہاس نگر علاقہ جات سے بلڈرز سے جبرا وصولی کی اطلاعات موصول ہو رہی تھی ۔ حراست کے دوران پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ ڈی۔کمپنی اپنی مجرمانہ سرگرمیاں انجام دینے کے لئے کوڈ کا استعمال کرتی ہے ۔ کاسکر نے پولیس کو بتایا ہے کہ داؤد ابراہیم اور اس کا کارندے کراچی کے لئے ’دہلی‘ جیسے نام لے کر کوڈ ورڈ استعمال کرتے ہیں۔’بڑے ‘کوڈ کا استعمال داؤد ابراہیم کیلئے کیا جاتاتھا ۔جبکہ ’ڈبے ‘ کا استعمال ’پولیس وین‘ کے لئے کیا جاتا ہے ۔اس ضمن میں رائج کوڈ کچھ اس طرح ہیں: داؤد ابراہیم: بڑا، چھوٹا شکیل: CS، اقبال: سیٹھ، معلومات: خوشبو، شکار: مریض، دھمکی دینا: ہاتھ لگا دو، قتل: دھکا دیکے آگے بڑھا دو، رقم: ڈائری، پاسپورٹ: پٹھا، شوٹر: کاریگر، پولیس: گندی لوگ، ہتھیار: چپل، وصولی کی رقم: کھوکھا یا کروڑ یا باکس۔ اس قسم کے کوڈ ڈی کمپنی ملک بھر میں اپنے کارندوں کو معلومات بھیجنے کے لئے استعمال کرتی تھی۔ اب پولیس کاسکر کے ذریعے داؤد کے ان کارندوں تک پہنچنے کی تیاری کر رہی ہے جن کا نام ابھی تک ظاہر نہیں ہوا ہے۔